پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں شارٹ سرکٹ سے مسجد اور مدرسہ میں آتشزدگی، دروازے کھڑکیاں جل کر خاکستر

پنڈدادنخان: پنڈدادنخان میں شارٹ سرکٹ سے مسجد اور مدرسہ میں آگ بھڑک اٹھی ،دروازے کھڑکیاں جل کر راکھ، کوئی جانی نقصان نہیں ہو۔ ریسکیو ذرائع

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں واقع قدیمی مسجد ابو بکر صدیق المعروف اویاں والی میں جمعہ کے روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے ملحقہ مدرسہ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

مدرسہ میں ایک بچی کے جہیز کا پڑا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،آگ سے مسجد و مدرسہ کے دروازے اور کھڑکیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

ریسکیو 1122 نے اہل محلہ کی مدد سے اگ پر قابو پا لیا ۔آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close