دینہاہم خبریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ضلع بھر میں کارروائیاں، متعدد دوکانداروں کو جرمانے اور سخت وارننگ

دینہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مندپنجاب کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی سربراہی میں جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران تحصیل روڈنزد شاندار چوک جہلم میں موجود بڑے میاں سویٹس (پروڈیکشن یونٹ ) کو ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے،مٹھائی سٹور کرنے والے ریکز میں حشرات کی موجودگی، پروڈیکشن یونٹ میں کام کرنے والے ملازم کے ہاتھ میں زخم ہونے،مونگ پھلی میں حشرات کی موجودگی،رنگ کاٹ اور کھلا رنگ کو استعمال کرنے کی بنا پر 18,000روپے کا رجرمانہ عائد کیا گیااور 500گرام رنگ کاٹ،300گرام کھلا سبز رنگ،250گرام مونگ پھلی اور500گرام خراب جام کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

سبزی منڈی جہلم میں موجود فہیم مغل چکن شاپ کو ملازمین کی ذاتی صفائی کے نا قص انتظامات ، ملازمین کامیڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کام کرنے اور مرغی ذبح کرنے والی کونز کے نہ ہونے کی بنا8000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

سبزی منڈی جہلم میں موجود عمران چکن شاپ کوملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے، ملازمین کا ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، مرغی ذبح کرنے والی کونز کے نہ ہونے اور ذبح کی ہوئی مرغی کو رکھنے کے لیے شیشے کا کیبن نہ ہونے کی بنا پر7000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

مین جی ٹی روڈ البلال ما رکٹ دینہ میں موجود قیصر دہی بھلے اینڈفروٹ چاٹ کوملازمین کے ذاتی حفظان صحت کے ناقص انتظامات ہونے،غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے ،احاطے میں ملازمین کے کپڑوں کے پائے جانے اور غیر میعاری فریزر سٹوریج ہونے کی بنا پر 3000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔

مزید کاروائیوں میں جہلم اور اس گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران ڈومیلی موڑ دینہ میں موجودشاہ سفیر جلیبی،بٹ جلیبی مرکزنمبر1،نقیبی جلیبی مرکز،بٹ پکوڑہ شاپ،بٹ جلیبی مرکز نمبر2اور سلطانیہ جلیبی مرکزکو استعمال شدہ باسی تیل کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے کی بنا پر اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے اور ہدایات جاری کی گئیں کی آئندہ استعمال شدہ باسی تیل کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس یافتہ بائیو فیول ایجنٹس کو دیںاورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید کاروائیوں میں سبزی منڈی جہلم میں موجود شیخ عادل کریانہ سٹور سے لال مرچ کا نمونہ حاصل کیا گیا اور تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button