جہلماہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت نے حقیقت میں قوم کی چیخیں نکال دی ہیں۔ چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم: چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو ہر طرح کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا،پاکستان کی آبادی تقریباً 22 کروڑپر مشتمل ہے، اس کا داخلی اور خارجی نظام کسی مفادات کی سوچ رکھنے والے کی صوابدید پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

پاکستان مسلم لیگ( ن) تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام اور ملک کی پہلے بھی خدمت کی اور اس کا تسلسل نامساعد حالات میں بھی جاری رکھیں گے پاکستان بدل رہا ہے کے نعرے لگانے اور دعوے کرنے والوں نے اپنی سوچ تبدیل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے حقیقت میں قوم کی چیخیں نکال دی ہیں، رمضان المبارک میں مہنگائی کا طوفان ایک بڑے معاشی بحران کا پیش خیمہ ہے، عوام مہنگائی اور لاقانونیت ناانصافی کے ماحول میں سسک ، تڑپ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن ) حوادث زمانہ سے سرخرو ہوکر نکلے گی اور پہلے سے کئی گنا بہتر پوزیشن پر عوامی خدمات کے تسلسل کو شروع کرے گی، تبدیلی سرکار ملک کے اندر بڑی تو دور کی بات کوئی چھوٹی تبدیلی بھی نہیں لا سکی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button