پنڈدادنخان

پرائیویٹ سکولوں کے خلاف شکایات کی بھرمار، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم کی طرف سے وارننگ جاری

پنڈدادنخان: پرائیویٹ سکولوں کے خلاف شکایات کی بھر مار، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم کی طرف سے وارننگ جاری، پرائیویٹ سکولوں کے احاطے میں کتب کی فروخت سمیت فیسوں میں اضافہ غیر قانونی ہے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر پرائیویٹ سکولوں کے خلاف مسلسل شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم کی طرف سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کے احاطے میں کتابوں کی فروخت سمیت فیسوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، اس لیٹر میں خلاف ورزی کرنے والے تمام سکولوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی اقدامات سے باز رہیں بصورت دیگر انکے خلاف سکول رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

تحصیل بھر میں پرائیویٹ سکولوں میں یکشمٹ فیسوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ سالانہ فنڈز سمیت پیپر منی سکولوں میں کتابوں کی فروخت سمیت مہنگے داموں یونیفارم کی فروخت جاری ہے، سماجی حلقوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

2 تبصرے

  1. Aslam o Alikum sir Al Asar school par Please hmari taraf se tahqeeq ki jy . they are not obeying government orders about 50% ateendence .plz take some serious action against them because this is a mattter of our future genertions’life and health. Thank you.x

  2. Al Asar Science High School Jhelum is not obeying government orders by conducting full strength class plz take some action If you can you’re the only source of raising voice against violence and disobedience In our city Jhelum we shall be very Thankfull to you

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button