ثانوی تعلیمی ادارے کیلئے 30کنال اراضی کا عطیہ کرنے پر کرنل (ر) غلام سرور کو اہل علاقہ کا خراج تحسین

0

پڑی درویزہ: عظیم لوگ روایات چھوڑ جاتے ہیں ۔ثانوی تعلیمی ادارے کے لئے 30کنال قطعہ اراضی کا عطیہ کرنے پر کرنل (ر) غلام سرور کو خراج تحسین اور اظہار تشکر ۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ، ڈی او ایلیمنٹری و سیکنڈری ضلع جہلم،ہیڈ ماسٹر و تدریسی عملہ اور عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مشترکہ بیانیہ ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول برائے طلبا سرگڈھن تحصیل سوہاوہ کے لیے ممتاز سماجی شخصیت کرنل (ر) غلام سرور نے اپنی ذاتی ملکیتی رقبہ سے 30کنال قطعہ اراضی کا عطیہ کر دیا ہے ۔

موصوف کی مذکورہ علم دوستی اور جذبہ خیر سگالی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع جہلم سید مظہر شاہ ، ڈسٹرکٹ آفیسرایلیمنٹری و سیکنڈری ضلع جہلم ایجوکیشن اسد محمود مونیچیئر ، ریاض حسین سینئر ہیڈ ماسٹر و تدریسی عملہ گورنمنٹ ہائی سکول سرگڈھن اور علاقہ بھر کے عوامی سماجی حلقوں کی طرح سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

نیز کرنل (ر) غلام سرور کے جذبہ علم دوستی کو سراہتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ موصوف کی طرف پیش کیا جانے والاعطیہ اراضی برائے تعلیم رہتی دنیا تک ایک صدقہ جاریہ کے طور پر یاد کیا جاتا رہے گا ۔بیانیہ میں سماجی جذبہ سے سرشار کرنل (ر) غلام سرور کی درازی عمر ، صحت کاملہ کے لئے نیک دعاؤں کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.