وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری 10 مارچ کو سول ہسپتال جہلم میں شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

0

جہلم: حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق ڈی ایچ کیو جہلم میں مریضوں کے اٹینڈنٹس کے لئے آرام گاہ بنائی جا رہی ہے جس کی سنگ بنیاد 10 مارچ بروز اتوار کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری رکھیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے شیلٹر ہوم کی تعمیر بارے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو فاروق بنگش اور سماجی کارکن فرحت کمال ضیاء اور دیگر موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں کے اٹینڈنٹ اور پردیسی افراد کی سہولت کے لئے شیلٹرہوم(پناہ گاہ)کے قیام کے منصوبے پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ۔

انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ شیلٹر ہومز کے قیام کے لئے محکمانہ سروسز کی فراہمی کویقینی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.