بڑاگواہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 600 سے زائد مریضوں کا معائنہ، ادوایات دی گئیں

0

ڈومیلی (چوہدری عابد محمود+ محمد نبیل حسن) بڑاگواہ میں فری میڈیکل کیمپ، 600 سے زائد مریضوں انٹری، فری چیک اپ اور فری ادویات لیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں پہلا کیپٹن نذرمحمد(مرحوم )فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا، جس میں تقریبا چھ سوسے زائد انٹری ہوئی ۔

دوردراز کے علاقوں اور قریبی دیہاتوںسے بزرگ ،بچے ،خواتین مریضوں نے فری معائنہ کروایا،انکے علاوہ فری شوگرٹیسٹ،فری کولیسٹرول ٹیسٹ،فری یوریک ایسڈٹیسٹ،فری ہپاٹائٹس بی ،سی ،فری جلد کامعائنہ،فری شوگرکے مریضوں کے پاؤں کامعائنہ بذریعہ کمپیوٹر،فری کمرکادرد، ہڈیوں کاددر،فری دمہ کا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

انکے علاوہ مریضوں کو فری میڈیسن بھی دی گئیں،اس کیمپ میں ڈاکٹر عثمان شاہد (میڈیکل سپیشلسٹ شوگرسپیشلسٹ)،ڈاکٹر احسان الحق (آرتھوک پیڈک سپیشلسٹ)،ڈاکٹر فیصل شبیر(سکن سپیشلسٹ)اورڈاکٹر فرحان تاج(ناک،کان،گلہ سپیشلسٹ )کی ٹیم نے شرکت کی۔

اس کیمپ کی قیادت محمدزر کیانی اور سلطان محمود کیانی نے جب کہ سرپرستی نمبردارراجہ سہیل محمودکیانی اور راجہ بابرکیانی نے کی، انتظامیہ کا کہناتھا سر دی کی وجہ سے کیمپ لیٹ شروع ہوا،اور سردی کی وجہ سے مریض کم آئیں ہیں،انکا مزید کہناتھا کہ ہمارا علاقہ غریب ہے اور یہاں کوئی اچھی سہولیات نہیں،ہم غریبوں کی مددکرتے رہیں گے،ہمارے یہ غریب لوگ شہروں میں مہنگے داموں چیک اپ یا ادویات نہیں لے سکتے اس لئے یہ کیمپ لگایا اور آئندہ بھی زندگی رہی لگائیں گے۔

دوردراز علاقوں سے آئے مریضوں کا کہنا تھا کہ ہم مہنگے داموں اپنا علاج نہیں کراسکتے یہ کیمپ جس نے لگوایا انکے شکرگزار ہیں،آئند بھی اللہ انکو عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.