رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو نے کو، بازاروں میں زبردست رش، قیمتوں کو پر لگ گئے

0

جہلم: رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو نے کو ، بازاروں میں زبردست رش ، قیمتوں کو پر لگ گئے۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو نے کو ہے جبکہ عید الفطر کو دس روز باقی رہ گئے ہیں توبازاروں میں عید شاپنگ کرنے والوں کا رش بھی بڑھتا جار ہا ہے اور رش بڑھنے کے ساتھ ساتھ کپڑوں ، جوتوں کے ریٹس بھی اندھا دھند بڑھتے جا رہے ہیں، کپڑے اور جوتوں کی دوکانوں پر ریٹس اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ ریٹس سن کر ہی واپس لوٹ جاتے ہیں۔

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ عید قریب آنے والے بڑے ڈیلرز نے ہی ریٹ بڑھا دئیے ہیں ہم کیسے کم ریٹ پر فروخت کر سکتے ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے سامان لانے لے جانے کا بھی خرچہ بڑھ گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.