آسیہ بی بی کیس، تحریک لبیک کے کارکنوں کا دینہ میں احتجاج، 14 کارکن گرفتار

0

دینہ: توہین مذہب کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے نظر ثانی اپیل مستر د ہونے کے رد عمل میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا دینہ جی ٹی روڈ پر شدید احتجاج، دینہ میں جی ٹی روڈ بند ہونے کے خدشہ کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور تحریک لبیک کے 14کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ آسیہ بی بی توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ نے اسے بری کر دیاتھا اس فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی گئی تھی جسے گزشتہ روز مسترد کر دیا گیا جس کے ردعمل میں گزشتہ رات دس بجے کے قریب جی ٹی روڈ پر تحریک لبیک پاکستان ضلع جہلم کے درجنوں کارکن اکٹھے ہو گئے اور فیصلہ کے خلاف اپنے غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے نعرے لگاتے رہے۔

جی ٹی روڈ بند ہونے کے خدشہ کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور 14کے قریب کارکنوں کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ باقی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار کیے گئے تحریک لبیک کے کارکنوں کو پولیس نے وین کے ذریعے دینہ جی ٹی روڈ سے جہلم منتقل کر دیا۔

گرفتار کیے گئے کارکنوں میں عبدالمنان، اسامہ اکرم، ظہیر احمد، بدر منیر، نصیر احمد، قاری عبدالحد، قمر اقبال، امجد سہیل، محمد امجد رضوی، محمد افضل، محمد طیب، ہارون اقبال، عمیر علی اور محمد گوہر نواز شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.