ڈومیلی پولیس نے تہرے قتل کے ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

0

ڈومیلی: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جاوید حسین ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل کی زیر نگرانی زاہد محمود ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور محمد اشرف ایس آئی/ایچ آئی یو سٹاف اور ٹیم کی احسن کارکردگی،تہرے قتل کے ملزمان ڈرامائی انداز میں گرفتار،عوامی و سماجی حلقوں کا زبردست خراج تحسین،عبدالغفار قیصرانی ڈی پی او جہلم کا ٹیم ممبران کیلئے نقدانعام و تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق شکیل احمد ولد محمد خان سکنہ لہڑی کاکاں تھانہ چوآسیدان شاہ ضلع چکوال نے بیان کیا ہے کہ اسے اطلاع ملی کہ اسکی ہمشیرہ نرگس پروین بیوہ ساجد محمود سکنہ پھڈیال کو قتل کردیا گیا ہے اس اطلاع پر وہ معہ زوار حسین، وقار حسین،ہمشیرہ کے گھر پہنچے تودیکھا کہ ہمشیرہ نرگس پروین،بھانجے ذیشان بعمر 13/14سال اور بھانجی بسماء بعمر 3/4سال کو بذریعہ پسٹل30بور کے فائر سے قتل کردیا گیا ہے۔

مذکوران کو مسمیان افتخار عرف کھارا ولد گلزار،ندیم حنیف ولد محمد حنیف مسلح ہائے پسٹل نے باہم صلاح مشورہ ہوکر ناحق قتل کیا ہے۔وجہ عناد مرحوم ساجد محمود خاوند نرگس پروین نے افتخار کی منگیترکو اغواء کیا تھا۔جس پر مقدمہ نمبر 47مورخہ5مئی 2018ء بجرم302/34ت پ تھانہ ڈومیلی درج ہوا۔

عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے فوری طور پر جاوید حسن ڈی ایس پی سوہاوہ کی زیرنگرانی زاہد محمود ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی و محمد اشرف ایس آئی/ایچ آئی یوپر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی جاکر ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان افتخار عرف کھارا،ندیم حنیف کو جلد از جلد گرفتار کر کے مقدمہ کو حقائق پر یکسو کیا جائے اور ملوث اصل ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

سپیشل ٹیم نے جدید سائنٹیفیک بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس تھانہ ڈومیلی کی احسن کارکردگی پر عوامی اور سماجی حلقوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا نیز عبدالغفار قیصرانی ڈی پی او جہلم نے ٹیم ممبران کیلئے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.