بلدیاتی نظام کے خاتمہ سے شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہو گیا

0

دینہ: بلدیاتی نظام کے خاتمہ سے شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہو گیا، مختلف محکموں سے متعلقہ شکایات اور ریونیو سے متعلقہ معاملات لیکر آنے والے افراد ، مایوس ، زمینوں ، جائیدادوں کے لئے لین دین میں تنازعات حل ہونے کی بجائے بگڑنے لگے۔

شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے متعلقہ شکایات کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ افسر موصوف کی فرائض میں سنجیدگی نہ ہونے کے باعث عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں کمپیوٹر سینٹر میں رشوت ستانی آپے سے باہر ہو چکی ہے جہاں سائلین کو بلاوجہ ذلیل و خوار کیا جاتا ہے اور بلیک میل کرکے مک مکا پر مجبور کیاجاتا ہے۔

اے سی دفتر آنے والے سائلین جب دفتر پہنچتے ہیں تو ماتحت عملہ میونسپل کمیٹی یارمضان بازار کا کہہ کر ٹرخا دیتا ہے جس کیوجہ سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر شکایات کا اذالہ کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔ جس سے عام سائل کا کوئی پرسان حال نہیں ، ایڈمنسٹریٹر اور رمضان بازار کی ذمہ داریاں ملنے کے بعد سے حالات مزید گھمبیر ہوگئے ہیں ،اندرون شہر اور ملحقہ آبادیوں میں پچھلے 5/6روز سے صحت و صفائی کے مسائل بھی جنم لینے لگے ہیں۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.