پنڈدادنخان

میں اور میرے گروپ نے ابھی تک کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت یا شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ چوہدری خالد جٹ

پنڈدادنخان: میں نے اور میرے پورے گروپ نے جوکہ پوری تحصیل میں موجود ہے ابھی تک کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت یا شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا فیصلہ سے قبل ہم اپنے ہز اروں سا تھیوں کی رائے بھی لیں گے اور ان کے مشورہ پر عمل بھی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار جالپ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد جٹ رئیس آف ا عظم پور نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی لوگوں نے ہمارے گروپ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقہ بھر میں یہ افواہ پھیلا دی ہے کہ ہم نے ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پورے گروپ میںفیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں اور ان میں ہمارے ہزاروں سا تھیوں کے مشورہ کو بھی مقدم سمجھا جاتا ہے ۔کیونکہ ہمارا گروپ جس میں زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں اور جو پوری تحصیل سے ہیں۔تو ہر سیاسی پارٹی کی کوشش ہے کہ ہم ان کا ساتھ دیں۔لیکن ہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ تحصیل کے عوام کی فلاح و بہبود،تعمیر و ترقی کے لیے ہو گا۔ہمارے گروپ کی پالیسی سیاست برائے خدمت ہے اور عوام کے مسائل حل کروا کر دل کو سکون ملتا ہے اور ضمیر پر بوجھ بھی نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت کے متوقع فیصلے کے لیے میں نے اپنے گروپ کے سرکردہ رہنماؤں جن کا تعلق کھیوڑہ،پنڈدادنخان،دھر یالہ جالپ، پننوال، جلال پور شریف،لِلہ ٹوبھ،کندوال اور علاقہ بھر میں سے ہے رابطہ میں ہوں اور قومی الیکشن سے قبل ہم اپنا متفقہ لائحہ عمل اپنا لیں گے جوکہ تحصیل کے مفاد میں ہو گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button