جہلم

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، ڈینگی مچھر کی افزائش کا خدشہ

جہلم: مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ، جس کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشے میں اضافہ ہو چکا ہے۔شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

مون سون کی بارشوں کے باعث جہلم شہر و گردونواح کے نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی جو کہ پہلے سے موجود گندے پانی کے باعث جوہڑوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں جس کے باعث مختلف وبائی امراض بالخصوص ’’ڈینگی‘‘ مچھر کی بڑے پیمانے پر افزائش کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے جس سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے اور لوگ عام مچھر کودیکھ کر بھی ’’ڈینگی ‘‘سمجھتے ہوئے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

عوامی ،سماجی ،مذہبی حلقوں سمیت شہریوں اوررفاعی تنظیموں نے کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنرجہلم سمیت متعلقہ ذمہ داران سے بھرپور انسداد ڈینگی مہم چلا نے کا مطالبہ کیا ہے اور سیلابی علاقوں میں سپرے اور ادویات کا چھڑکاؤ کروانے پر زور دیا ہے۔ جبکہ سرکاری عمارتوں ،ہسپتالوں ،سکولوں، کالجوں، گوداموں، کباڑ خانوں، پارکوں، باغات، نرسریوں اور قبرستانوں میں بھی ڈینگی سپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button