جہلماہم خبریں

کورونا کی تیسری لہر؛ 5 ماہ کے بعد پہلی بار جہلم میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، 4 مریض صحت یاب

جہلم: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج مزیدکوئی کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اس وقت ضلع بھر میں 32 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 7 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 88019 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2275 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ آج مزید 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 2175 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 65 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 26858 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 794 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 24 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2505 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 25374 چالیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button