جہلماہم خبریں

نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے، پٹرولیم، بجلی،گیس اور روز مرہ کی اشیاء میں بے پناہ اضافہ سے غریب عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئرراہنما اور LA38 جموں 5 گجرات کے امیدوار اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آدھے سے زیادہ قرضے سود کی ادائیگی میں چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں سب سے سستا ملک مانا جاتا تھا آج عام آدمی کی دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گیا ہے۔ حکومت کی عوام کے مسائل کی طرف توجہ ہی نہیں ہے ملک میں امن و امان قا ئم کرنے اور عوام کے بنیادی حقوق دلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

اشرف چغتائی نے وزیراعظم کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا، آج ملک حا لت جنگ میں ہے اور وزیر اعظم کو آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں ہونا چاہیے تھا۔ درپیش مسائل پارلیمنٹ میں زیر بحث ہونے چاہیے۔ حکومت نیشنل الیکشن پلان پر عمل درآمدکرائے۔

ایک سوال کے جواب میں اشرف چغتائی نے کہا کہ اب یہ تاثر ختم ہو جائے گا کہ جس پارٹی کی مرکز اور پنجاب میں حکومت ہو گی وہ آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ کاش وزیر اعظم آج عوام کے خطاب میں پسے ہو ئے غریب عوام کو کوئی مثبت پیغام دیتے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button