سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کا بنیادی مرکز صحت احمدآباد اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کا دورہ

0

پنڈدادنخان: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے رات گئے تحصیل پنڈ دادنخان میں واقعہ بنیادی مرکز صحت احمدآباد اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کا اچانک دورہ کیا، میڈیکل آفیسرز سمیت سٹاف کی حاضری چیک کی۔

انہوں نے ہسپتالوں میں موجود تمام سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو خدمات میں بہتری لانے کی ہدایت بھی دی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ایمرجنسی وارڈ، گائنی، لیبر روم، میڈیکل اسٹور میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود مریضوں کا حال احوال دریافت کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اوروزیر صحت کی ذاتی دلچسپی کے بائیس ضلع بھر کے تمام ہسپتال میں بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تمام ہسپتال مریضوں کو مفت ادویات بھی دیے جا رہے ہیں رواں سال اگلے مالی سال کے لئے ادویات کی خریداری کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے ۔عوام الناس کو بہترین سہولتیں دینے کے لئے افسران اور ڈاکٹرز دن رات کام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.