اینکر پرسن مہوش نذیر کے بہنوئی کے ناگہانی قتل پر تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی طرف سے اظہار تعزیت

0

پڑی درویزہ: اینکر پرسن مہوش نذیر کے بہنوئی کے ناگہانی قتل پر تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی طرف سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئر مین مرز ا احمد رضا منعقد ہوا جس میں صدر طارق محمود طالب ، جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود ، نوید احمد ، مشتاق الرحمن اور محمد عمران وغیرہ شامل تھے ۔

اجلاس میں نواحی علاقہ دئیوال کی رہائشی نجی ٹی وی چینل ’’کے ٹو ‘‘ کے پروگرام ’’ اج دی گل ‘‘ کی میزبان اینکر مہوش نذیر کے بہنوئی ملک ابرار حسین کے ناگہانی قتل پر دلی صدمے کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

نیز ایک قرار دار کے ذریعے حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک ابرار کے قاتلوں کا جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.