دینہ

چوہدری فوق شیرباز نے مین بازار دینہ میں محمد ثاقب جیولرز کا افتتاح کر دیا

دینہ: امیدوار برائے تحصیل ناظم دینہ چوہدری فوق شیر باز نے اپنے دست مبارک سے محمد ثاقب جیولرز کا افتتاح رِبن کاٹ کر کیا،تقریب میں چیئر مین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ضمیر،امیدوار برائے چیئر مین چوہدری انور،زاہد محمود ناگی،خان افتخار ،رانا عارف سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ مین بازار میں محمد ثاقب جیولرز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار برائے تحصیل ناظم دینہ چوہدری فوق شیر باز نے رِبن کاٹ کر افتتاح کیا جبکہ دعائیہ فرائض پیر سید عطا اللہ شاہ بخاری نے سر انجام دیئے۔

تقریب میں ڈاکٹر فضل الحق فضلی، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ضمیر،امیدوار برائے چیئر مین چوہدری انور،زاہد محمود ناگی،خان افتخار ،رانا عارف ،جمیل نظامی، ماسٹر ناہید، زین زرگر،صدر دینہ پریس کلب رضوان سیٹھی ،سہیل انجم قریشی ،چوہدری محمد افضل ،رانا نوید زرگر،رانا امجد،عاطف بٹ،چوہدری محبوب،تنویر شاہ ،علی بٹ،سید مسکین شاہ ،مخیر بٹ،چوہدری ظفر ، خالد محمود ،چوہدری الطاف حسین ،رانا ثاقب ،رانا یاسر سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button