جہلماہم خبریں

عیدالفطر کی آمد، خریداری کا فائنل راؤنڈ شروع، بازاروں میں خریداروں کے رش میں بے پناہ اضافہ

جہلم: عیدالفطر کی آمد ، خریداری کا فائنل راؤنڈ شروع، بازاروں میں اشیاء ضروریات زندگی خرید نے والوں کے رش میں بے پناہ اضافہ، کپڑے ، جوتوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں غریب طبقہ بے بسی کی تصویر بن کر رہ گیا۔ شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر قریب آتے ہی شہر کے بازاروں میں اشیاء ضرویات زندگی خریدنے والوں کے رش میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، اندرون شہر میں قائم شہریوں کے لئے پارکنگ کی جگہوں پر دکانداروں نے قبضے جما کر خریداری کے لئے آنے والے صارفین کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے شہر کے بازاروں میں چنگ چی رکشوں اور ریڑھی بانوں کو کنٹرول کرنے کی غرض سے بازاروں کے داخلی و خارجی راستوں پر بیریئر نصب کئے لیکن ریڑھی بان علی الصبح بازاروں میں داخل ہو کر میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ داران کی سرپرستی میں من مرضی کی جگہوں پر ریڑھیاں کھڑی کرکے پارکنگ سمیت بازاروں کے راستوں پر قبضے جما لیتے ہیں جس کیوجہ سے خریداری کے لئے آنے والے صارفین کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہوچکاہے۔

صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تاجروں کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے شہری سول لائن روڈ، جادہ روڈ، اور بلال ٹاؤن سے خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تاجروں کو چاہیے کہ شہر کے بازاروں میں تجاوزات کھڑی کرنے کی بجائے بازاروں کو کشادہ بنائیں تاکہ خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہواور شہری بازار سے خریداری کرسکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button