ڈومیلیاہم خبریں

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کا اعزاز، چوہدری شعیب کی ایس پی کے عہدے پر ترقی

ڈومیلی: علاقہ ڈومیلی کا اعزاز،چوہدری شعیب کی ایس پی کے عہدے پر ترقی، آئی جی پنجاب آفس میں خاورمشتاق اور سلطان سلمان رانا نے چوہدری شعیب کو ایس پی کے رینک کے بیج لگایا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ تھانہ ڈومیلی کی یونین کونسل اڈرانہ کے نواحی گاؤں بنگیال کے رہائشی چوہدری شعیب کی ترقی ہوگئی۔چوہدری شعیب کو ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آئی کی پنجاب آفس لاہور میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خاور مشتاق اور ڈی آئی جی ٹریننگ سلطان سلمان رانا نے چوہدری شعیب کو ایس پی رینک کے بیج لگائے۔

واضح رہے کہ چوہدری شعیب کے چھوٹے بھائی چوہدری مختار جٹ بھی پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر ہیں اور اس وقت جہلم پولیس کی سپیشل برانچ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انکے علاوہ بھی علاقہ ڈومیلی میں بہت سے افسران ہیں جو اعلی عہدوں پرفائز ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button