پنڈدادنخان

راجہ طارق محمود کی اچانک وفات پر پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کےوفد کا اظہار تعزیت

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سابق صدر ایڈوکیٹ راجہ طارق محمود کی اچانک وفات پر پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں چار رکنی وفد کی مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتح خوانی کی۔

اس موقع پر سابق صدر بار ایڈووکیٹ، چوہدری خضر بھون ماہر قانون دان و تا حیات چیئرمین الیکشن کمیشن خواجہ ناصر خورشید ایڈووکیٹ چوہدری ساجد بھی ہمراہ تھے۔

راجہ ضمیر احمد بشیر نے کہا کہ مرحوم نہایت مخلص اور شریف النفس انسان تھے، انھوں نے اپنے دور میں وکلاء کی بہتری کیلئے احسن اقدام کئے پروردگار پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے اور مرحوم کی بشری خطائیں، معاف کرتے ہوئے انکی قبر کے مراحل آ سان فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button