دینہاہم خبریں

سکول کے بچوں کو تھپڑ مارنے پر اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، نیا قانون تیار

دینہ: سکولوں میں بچوں پر تشدد نہیں چلے گا، تشدد کرنیوالے ٹیچر کیخلاف کارروائی ہوگی، برطرف بھی کیا جاسکے گا، پنجاب حکومت کا سکولوں میں بچوں پر تشدد بارے قانون سازی کا فیصلہ، ٹیچرز سکولوں میں بچوں کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے۔

پنجاب حکومت نے بچوں پر سکولوں میں تشدد روکنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے محکمہ قانون نے مسودہ قانون تیار کر لیا ہے، سکول میں بچے کو تھپڑ مارنے پر پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

ٹیچر سکولوں میں طلبا کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے، کسی بھی قسم کی سزا پر ٹیچر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بچوں کو سزا دینے پر ٹیچر کو برطرف بھی کیا جا سکے گا، مسودہ قانون جلد منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button