ٹریفک پولیس اہلکار اوورلوڈ گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیوروں سے نقدی لیکر موقع پر چھوڑ دیتے ہیں، راجہ سہیل احمد

0

پنڈدادنخان ٹریفک پولیس اہلکار اوور لوڈ گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیوروں سے نقدی لے کر موقع پر چھوڑ دیتے ہیں اور لوکل گاڑیوں سے منتھلیاں لے کر بھی ٹرانسپورٹروں کو ذلیل و خوار کرتے ہیں اور گاڑیوں کو ناجائز تنگ کرتے ہیں منتھلیاں لینے کے باوجود بھی گاڑیوں کو ہر ٹرپ کے ساتھ رشوت لینے کے لیے تنگ کرتے ہیں، ڈی پی او جہلم فوری طور پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں اور ان اہلکاروں کو پنڈدادنخان سے ٹرانسفر کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار راجہ سہیل احمد سیاسی و سماجی شخصیت کھیوڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان ٹریفک پولیس سب انسپکٹر محمد اعظم و دیگر اہلکاروں کے خلاف ڈی آئی جی ،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم کو درخواست بھی بھیج دی اور بتایا کہ ٹریفک پولیس نے اوور لوڈ ڈمپر ٹریکٹر ٹرالیوں اور کم عمر کے ڈرائیوروں سے نقدی لے کر فوری چھوڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے کبھی بھی اوور لوڈ ڈمپروں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کبھی بھی قانونی کاروائی کرنے کی ہمت نہیں کی بلکہ ہمیشہ نقدی لینے پر توجہ دی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کی بجائے اس میں خلل ڈالنے لگی بھاری پتھروں جپسم سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں اور ڈمپروں بغیر ترپال کے ریت لے جاتے ہوئے اور جپسم ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپروں کی مقرر باڈی سے تقریبا تین سے چار انچ اونچا اوور لوڈ کرتے ہیں مگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کبھی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او جہلم سید حماد شاہ کرپٹ اہلکاروں کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی کر کے ان کو یہاں سے کسی اور جگہ ٹرانسفر کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.