دینہ

پیر سید لطف علی شاہ بخاریؒ کا 121واں دو روزہ سالانہ عرسِ پاک آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں اختتام پذیر

دینہ: پیر سید لطف علی شاہ بخاریؒ کا 121واں دو روزہ سالانہ عرسِ پاک آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں اختتام پذیر، عرسِ پاک کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے فرمائی۔کثیر تعداد میں مشائخِ عظام،نامور علماء کرام اورقرب و جوار سے عوام کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں پیر سید لطف علی شاہ بخاریؒ کا 121واں دو روزہ سالانہ عرسِ پاک اختتام پذیر ہو گیا۔ تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت قاری محمد رفیق نقشبندی (لاہور) نے حاصل کی۔کثیر تعداد میں مشائخِ عظام،علماء کرام اور ثناء خوان حضرات کی شرکت۔

جن میںعلامہ مولانامفتی سید احمد شاہ بخاری (بہاولپور)،علامہ مولانا زادہ سید فدا حسین شاہ(حافظ آبادی)،علامہ مولانا زادہ غلام بشیر نقشبندی(باؤلی شریف)،قاضی محمود اعوانی(اعوان شریف)، پیر سید فیصل شاہ (چورہ شریف)، پیر تنزیل الرحمٰن شاہ (دیوانِ حضوری)،پیر سید مراد علی شاہ ،علامہ عبد الغفور تابانی ،قاری مبارک علی (میرپور)،پیر عصمت اللہ نقشبندی (سیالکوٹ)، علامہ مولانا سید جاوید اقبال شاہ ، علامہ مولانا سید نجم المصطفیٰ شاہ ، قاری نعمان انور (ڈومیلی) قابلِ ذکر ہیں۔

نقابت کے فرائض علامہ مولانا جمیل احمد رضوی (سوہاوہ) اور حافظ اُسامہ نصیر نے سرانجام دیے۔

خصوصی بیان میں زادہ غلام بشیر نقشبندی (باؤلی شریف)اور زادہ سید فدا حسین شاہ( حافظ آبادی)نے مزار کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کی زندگی کے ہر ہر گوشے میں ہم سب کیلئے رہنمائی موجود ہے۔ہمیں خانقاہوں سے وابستہ رہنا چاہیے،اسی میں ہمارے لئے رہنمائی موجود ہے جو کہ ہماری دنیاوی کامیابی اور اخروی نجات کا ذریعہ ہے۔

قاضی محمود احمد اعوانی (اعوان شریف) اور پیر سید فیصل شاہ (چورہ شریف) نے آخر میں دعا فرمائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button