قومی اتھلیٹس کو وزیراعظم کی جانب سے نقد انعامات دینے کے احکامات قابل تحسین ہیں، ملک عبید انور

0

کھیوڑہ: ایشین گیمز سمیت انٹر نیشنل مقابلوں میں ملک کے لئے میڈلز جیتنے والے قومی اتھلیٹس کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نقد انعامات دینے کے احکامات قابل تحسین ہیں ،ماضی میں قومی کھلاڑیوں کونظر انداز کیا جاتا رہاہے،دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان ہمارا فخرہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کھیوڑہ کے صدر ملک عبید انوار نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جانب سے ایشین گیمز سمیت انٹر نیشنل مقابلوں میں ملک کے لئے میڈلز جیتنے والے قومی اتھلیٹس کے لئے نقد انعامات کے احکامات پر بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام انتہائی خوش کن ہے ماضی میں قومی کھلاڑیوں کونظر انداز کیا جاتا رہاہے جس سے کھلاڑیوں میں مایوسی پھیل رہی تھی وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں بھی اپنے ہیروز کویاد رکھاکیونکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان ہمارا فخرہیں جب یہ نوجوان کھلاڑی دنیا بھر میں جیت کر پاکستانی جھنڈا لہراتے ہیں تو پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاد رہے یہ قومی ہیروز ایک لمبے عرصہ سے حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی کے منتظر تھے اس معاملے کوجب وزیراعظم کے نوٹس میں لایا گیا توانہوں نے وزارت بین الصوبائی کو دنیامیں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے قومی کھلاڑیوں کو انعامات دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.