جہلم

سڑکوں پر چنگ چی رکشہ ڈرائیورز انسانی زندگیوں کے لئے چلتی پھرتی موت کا باعث بننے لگے

جہلم: جہلم شہر و گردونواح میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کر چکی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے چنگ چی رکشہ چلانے والوں کی زیادہ تر تعداد نو عمر اور بزرگو ں کی ہے جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں اور نظر بھی کمزور ہے ،شہر بھر میں جگہ جگہ چنگ چی رکشاؤں کے اڈے بھی ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

قانون سے ناواقف یہ کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیور اس تیز رفتاری سے چنگ چی رکشے چلاتے ہیں جونہی کوئی سواری ہاتھ کھڑا کرے تو بغیر اِدھراُدھر دیکھے اچانک بریک لگا لیتے ہیں اوراکثراوقات سواری کے لالچ میں یہ دوسروں کی زندگیاں بھی چھین لیتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے چنگ چی رکشہ یونین کے دباؤمیں آکر کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور عمررسیدہ بزرگ رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے حادثات روزانہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button