خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: خواتین کا معاشی تحفظ تعلیم ہی سے ممکن ہے اور خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں جوکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حقوق کے متعلق آگاہی سے ممکن ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزنزیر احمد، پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمینہ ضیاء،ڈی او سوشل ویلفیر چوہدری نواز وڑائچ، اساتذہ او ر طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے خواتین کو معاشی تخفظ ، اعتماد اور ترقی کی دوڑ میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے تاریخی قانون سازی کی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ دین اسلام نے عورت کو ہر طرح سے تخفظ فراہم کیاہے اور جنت ماں کے قدموں میں تلاش کرنے کا حکم دے کر خواتین کو ایسا عظیم اور اعلی رتبہ دیا ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشر ے میں خواتین کے حوالے سے بعض متعصبانہ روایات موجود ہیں مگر پنجاب حکومت نے ایسی روایات کے خاتمہ کیلئے تاریخی قانون سازی کی ہے ۔ خواتین کے حقوق کے متعلق بڑھتی ہوئی آگاہی سے مزید حالات بہتر ہونگے اور معیشت کا پہیہ مزید تیز ہو گا کیونکہ خواتین کی شمولیت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.