جہلم

سرکاری سکولوں میں نرسری سے ہشتم تک نئے داخلے فروری سے ہی شروع

جہلم: ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نرسری سے ہشتم تک نئے داخلے قبل از وقت فروری سے ہی شروع کر دیئے گئے۔

اس سال حکومت نے سرکاری سکولوں میں 1 کروڑ نئے بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ مقرر کر دیاہے ، جبکہ پنجاب بھر میں ہی تمام چھوٹے بڑے پرائیویٹ سکولوں نے بھی نئے داخلے کھول دیئے ہیں اس سے بیک وقت سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کی کشمکش بھی شروع ہوگئی۔

نئے داخلوں کے لئے ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی نمائندوں اور اساتذہ کو بھی ٹارگٹ دئیے گئے ہیں ، سرکاری سکولوں میں داخلے مفت کئے جارہے ہیں ، جبکہ داخل کئے جانے والے تمام بچوں کو کتب سکول بیگ بھی مفت دیئے جائیں گے ، دیہات میں داخل ہونیوالی بچیوں کو اعزازیہ بھی دیا جائیگا۔

اینٹوں کے بھٹوں ، ورکشاپوں ، ہوٹلوں ،فیکٹریوں ، گھریلو صنعتوں میں کام کرنیوالے کم عمر بچوں ، بھیک مانگنے ، کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے کاغذ چننے والے بچوں ،بچیوں کو بھی سکولوں میں داخل کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button