جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13 افراد کو گرفتار کر لیا

جہلم: جہلم پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے زیر دفعہ 188 کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے سخت احکامات پر ایس ایچ او سٹی انسپکٹر اورنگزیب خان نے گزشتہ شب کوڈ 19 میں بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے پرسنوکر کلب سے 13 افراد کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 188 مقدمات درج کیے جبکہ ملزمان کی آج عدالت سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button