پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
پنڈدادنخان

علاقہ کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے، صحت اور تعلیم کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا دورہ پنڈدادنخان، ڈھڈی تھل میں موبائل ہسپتال کے افتتاح کے بعد کھیوڑہ پی ایم ڈی سی گیسٹ ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات کی، فواد چوہدری نے تحصیل پریس کلب، محکمہ صحت،میونسپل کمیٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ماسک اورسینیٹائزر تقسیم کئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل کی ترقی ہمارا مشن ہے اور جو وعدے کئے ہیں وہ ضرور پورے کریں گے، جلالپور نہر تحصیل کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ للِہ انٹرچینج تاجہلم روڈ کی تعمیر کا وعدہ جلد پورا کریں گے، صحت اور تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ڈھڈی تھل میں موبائل ہسپتال اس پراجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔

تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) پنڈدادنخان کی طرف سے چیئرمین تحصیل پریس کلب حکیم سید اختر علی بخاری نے ماسک اور سینیٹاٹرز وصول کیے اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close