ٹریفک پولیس کے عملہ کی مہربانیوں کے باعث کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ

0

جہلم: شہرو گردونواح میں ٹریفک پولیس کے عملہ کی مہربانیوں کے باعث کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ، ٹریفک حادثات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں چنگ چی رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں اور ان کے ڈرائیوروں کی اکثریت کی عمریں 18 سال سے کم ہیں جو قانون سے نا واقف ہونے کیساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں رکھتے جس کی وجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکاہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ان ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی نہ ہونے سے انسانی زندگیوں کیلئے خطرات بڑھتے جارہے ہیں جبکہ جگہ جگہ ان چنگ چی رکشاؤں کے اڈے قائم ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے سواری کے لالچ میں آگے پیچھے ، دائیں بائیں دیکھے بغیر ہی کم عمر ڈرائیور سڑک کے عین وسط میں ہی بریک لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات بڑے حادثات رونما ہوتے ہیں۔
شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے زمہ داران کو کم عمر رکشہ ڈرائیوروںکے خلاف کارروائی کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.