موسم سرما؛ بڑاگواہ اور گردونواح میں فش فرائی،چپلی کباب اور سموں پکوڑوں کی دوکانوں پر رش

0

ڈومیلی: سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بڑاگواہ اور گردونواح میں بھی سردی سے بچنے کیلئے فش پوائنٹ،چپلی کباب،سموں پکوڑوں اور گرم مشروب کی دوکانوں کا رخ کرلیا،دوکانوں پر رش،اسکے علاوہ ڈرائی فروٹ کی دوکانوں میں بھی کافی رش ہوگیا ہے،سب سے زیادہ مونگ پھلی اور ریوڑی کی فروخت میں اضافہ دیکھنے کوملا۔

شہری چائے اور قہوہ کے سٹالوں سے توانائی حاصل کرنے لگے ،خشک میوہ جات کی قیمتوں میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جوغریب عوام کی پہنچ سے دور ہے، سفیدپوش طبقے سے تعلق رکھنے والے شہری صرف مونگ پھلی اور ریوڑی وغیرہ ہی خرید کر مزے لے رہی ہے۔

دوکانداروں کہناتھا کہ پہلے سے کافی حد تک مچھلی ،چپلی کباب اور پکوڑوں سموں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے،ان کو دینہ جہلم جانے کی ضرورت نہیں ہے،اس علاقے کی عوام کو ہرچیزایک دیہی علاقے میں رہتے ہوئے بھی سستے داموں میں ملے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.