کھیوڑہ

عید کی چھٹیوں میں ہزاروں سیر وتفریح کے شوقین افراد نے کھیوڑہ کان نمک کی سیر کی

کھیوڑہ: بین الاقوامی شہرت کی حامل دنیا کی دوسری بڑی کان نمک سالٹ مائن کھیوڑہ میں عید کے دو دن میں چالیس ہزار سے زیادہ سیر و تفریح کے شوقین افراد نے کان کی سیر کی۔مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں تاکہ وہ آسانی سے مائن کی سیر کر سکیں ۔چوہدری عرفان

تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی کان نمک سالٹ مائن کھیوڑہ جوکہ اپنی بین الاقوامی شہرت کی وجہ سے اب ایک بہت بڑی سیر گاہ بنا دیا گیا ہے اور سیر و تفریح کے شوقین افراد خوشی کے موقع پر یہاں کا رخ کرتے ہیں۔عام دنوں میں بھی سینکڑوں افراد مائن دیکھنے روز آتے ہیں۔لیکن عید کے صرف دو دنوں میں چالیس ہزار سے زیادہ افراد نے کان کی سیر کی۔مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کی گئی تھی۔

تمام انتظامات کی نگرانی ایکٹنگ چیف مائینگ انجینئر محسن عزیز،ڈپٹی منیجر ٹورسٹ ریزارٹ آ فیسرچوہدری رفیق، ملک حفیظ انچارج،عابد حسین اور سیکورٹی کے تمام عملہ نے احسن طریقے سے انجام دئیے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔

سہانے موسم کی وجہ سے ہزاروں سیاح نے خوب سیر و تفریح کی۔ پورے شہر میں جگہ جگہ نمک کے ماڈلوں کے سٹال لگے ہوئے ہیں اور سیاح اپنی پسند کے ماڈل خرید کر لے جاتے ہیں۔سیاحوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے وسیع پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے۔تا حال ابھی تک ہزاروں افراد مائن دیکھنے آ رہیں ہیں۔

اس موقع پر چیف مائینگ انجینئر چوہدر ی عرفان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اپنے مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کر رہے ہیں تاکہ وہ اچھے ماحول میں کان کی سیر سے لطف اندوز ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button