پنڈدادنخاناہم خبریں

پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ ان ایکشن، موٹرسائیکل چور موٹرسائیکل سمیت گرفتار، ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ کی جرائم پیشہ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت چور کو گرفتار کر لیا، ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی PHP پٹرولنگ پولیس راولپنڈی گلفام ناصر کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

دوران ڈیوٹی پنڈدادنخان پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ للِہ موڑ کے انچارج اے ایس آئی محمود الحق بلوچ امتیاز بلوچ ایچ سی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا،موٹر سائیکل چور ساؤوال سے موٹر سائیکل چرا کر بھاگ رہا تھاجبکہ کچھ دن پہلے پولیس آفیسر محمود الحق ASI نے ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ بھی برامد کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

محمود الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے، پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔

عوامی حلقوں نے پنڈدادنخان پٹرولنگ پولیس ٹیم چیک پوسٹ للِہ موڑ کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button