رمضان بازاروں کی صفائی،کوالٹی ، معیار،سستے ریٹس، سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، سیف انور جپہ

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انورجپہ نے رمضان بازار دینہ اور رمضان بازار سوہاوہ کا دورہ کیا۔ پھلوں، سبزیوں، گوشت اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے سٹالز کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنرنے اے سی دینہ ، اے سی سوہاوہ کو بہترین رمضان بازار لگانے پر سراہا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انورجپہ نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور فروخت کیلئے رکھی گئی اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی،وزن اور ریٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چکن اور گوشت کے سٹالز پرصفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے رمضان بازار میں آنے والے لوگوں سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں پوچھا ۔ انہوں نے شکایات کاؤنٹر ، میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا سٹاف اور خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں سے معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنرجہلم سیف انور نے افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کے تمام سٹالز اور ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر بہتر کوالٹی کی حامل اشیاء رکھی جائیں اور انکے ریٹ دیگر سٹال ہولڈرز سے کم ہونے چاہیں ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انورجپہ نے بتایا ہے کہ رمضان بازاروں کی صفائی،کوالٹی ، معیار،سستے ریٹس، سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اس کے علاوہ پارکنگ، پبلک واش رومز، خریداروں کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کبھی بہتر طریقے سے سر انجام دیے گئے ہیں۔

قبل ازیں ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے صبح جہلم سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے بولی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر آڑھتیوں اور تاجروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ زیا دہ سے زیا دہ برکات سمیٹنے کے لئے تاجر اور آڑھتی ماہ صیام میں اپنے منافع کی شرح کم رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی وفروٹ کی نیلامی کے جائزہ کے بعد منڈی میں دیگر انتظامی امور کابھی جائزہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.