جہلماہم خبریں

سخت اقدامات سے مصنوعی مہنگائی مافیا کا گٹھ جوڑ توڑ دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ اشیاء خورد نوش بلخصوص سبزیوں اور پھلوں کی شہریوں کو ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے میکنیزم  پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

انہوں نے یہ بات سبزی و فروٹ منڈی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صبح سویرے سبزی منڈیوں میں خود جا کر سبزیوں اور پھلوں کے ہول سیل اور پرچون ریٹ اپنی نگرانی میں کر رہا ہوں تاکہ مڈل مین کی مداخلت کم سے کم ہو اور مناسب شرح منافع کے ساتھ عوام کو سبزیاں اور پھل سستے داموں مہیا ہو سکیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے سخت اقدامات سے مصنوعی مہنگائی مافیا کا گٹھ جوڑ توڑ دیا گیا ہے اور رمضان سستے بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی پھل سبزیاں اور روزمرہ استعمال کی تمام تر اشیاء مناسب نرخوں پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے عہدے داروں اور آڑھتیوں کے تعاون کو بھی سراہا جن کے تعاون سے مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button