جہلماہم خبریں

ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کسی بھی انسانی جان کی موت کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈی پی او سید حماد عابد

جہلم: ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کسی بھی انسانی جان کی موت کا سبب بن سکتی ہے جس سے ہمیں اجتناب کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے آج ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیو ایئر نائٹ کی وجہ سے اس کو منانے کے لیے نوجوان اپنے احساسات پر قابو نہیں رکھ سکتے جبکہ وہ جذبات سے کام لیتے ہیں۔
ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا کہ نوجوانوں کو نئے سال کی آمد پر اس سال کی خوشیاں لینے کے لیے نوافل ادا کرنے چاہئے جبکہ یہ نوجوان گروپوں کی صورت میں ناصرف ون ویلنگ کرتے ہیں بلکہ ہوائی فائرنگ بھی کرتے ہیں جو کہ خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ خلاف قانون بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان اپنے والدین کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم کا مستقبل ہیں جبکہ ایک چھوٹی سی غلطی کسی نوجوان کی جان بھی لے سکتی ہے۔ اس لیے آپ لوگ تمام موٹر سائیکل مکینک سے رابطہ کرکے انہیں ریس کے لیے موٹرسائیکل تیار کرنے سے سختی سے منع کریں جبکہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سختی سے آپریشن کلین اپ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button