دینہ

بلدیاتی ادارے بحال؛ چیئرمین یوسی لدھڑ راجہ افراسیاب نے باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

دینہ: سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بلدیاتی نظام بحال ہونے کے بعد چیئرمین یونین کونسل لدھڑ راجہ افراسیاب اور جنرل کونسلرز نے باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا، عوامی سماجی حلقوں میں بلدیاتی نظام کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں چیئرمین یونین کونسل لدھڑ اور کونسلرز حضرات جب چارج سنبھالنے پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل لدھڑ راجہ افراسیاب کونسلرز حاجی غلام عباس ،چوہدری ندیم،چوہدری بوٹا ،راجہ سہیل کسان کونسلر مرزا ناصر مٹھو جنرل کونسلر، باؤ جہانگیر ملک جنرل کونسلر ،عثمان احمد یوتھ کونسلر ،طارق خان جنرل کونسلر منگلا کینٹ بورڈ، راجہ تفصل علی، منگلا کینٹ بورڈ، لیڈیز کونسلرز سمیت معززین راجہ نثار حیدر خان ،چوہدری صحبت علی، چوہدری محمد اقبال ،راجہ آصف افتخار کیانی ،راجہ بلال عدیل ،راجہ فیضان کیانی ،راجہ رفاقت الرحمن ،راجہ عمران سیاب راجہ فیصل کیانی ،چوہدری ظہور احمد ،راجہ عثمان ظفر ،راجہ حسنین انور ،راجہ ولی رضا ،ناصر کیانی ،مولوی شکور احمد ،عبدالستار خان حاجی عظیم سابقہ کونسلر چوہدری عظیم حاجی محمد منان نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین راجہ افراسیاب کو سیکرٹری یو سی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر اور کونسلر ملک سجاد احمد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔

راجہ افراسیاب نے کہا کہ اللہ پاک کے حضورسجدہ شکر بجا لاتے ہیں، میرے کونسلرز حضرات عوامی خدمت کے لیے حاضر خدمت ہیں، ہم دوبارہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں کسی کو مایوس نہیں کریں گے ،عوامی خدمت ہمارا مشن ہے۔

اس موقع پر آئے ہوئے سائلین کے مسائل بھی حل کیے گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button