جہلم

جہلم میں دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کر کے سبزیوں سمیت اشیاء خوردونوش فروخت شروع کر دی

جہلم: شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں کے دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے اور قیمت پنجاب ایپ کو پاؤں تلے روندتے ہوئے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے سبزیوں سمیت اشیاء خوردونوش فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں ،صارفین نے قیمتوں کو چیک کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مانیٹرنگ کے نظام کو فعال بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں دکانداروں نے پرچون کی سطح پر آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول40روپے کی بجائے 50روپے، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم 32 کی بجائے 40، پیاز درجہ اول 25 کی بجائے40، پیاز درجہ دوم 24 کی بجائے35، ٹماٹر 40 کی بجائے 55، لہسن چائنہ 160 کی بجائے200 فروخت کی جاتی رہی ہیں۔

ادرک تھائی لینڈ 280 کی بجائے300، ادرک چائنہ 300 کی بجائے350، کھیرا فارمی18 کی بجائے25، کریلے 40 کی بجائے 50، پالک 20 کی بجائے30، بینگن 40 کی بجائے70، بند گوبھی25 کی بجائے 35، پھول گوبھی 42 کی بجائے 50 فروخت کی جاتی رہی ہیں۔

سبز مرچ 45 کی بجائے 60، شملہ مرچ 40 کی بجائے 50، گھیا کدو 30 کی بجائے 40، لیموں دیسی 240 کی بجائے 300، شلجم 16 کی بجائے 25، مٹر 100 کی بجائے 120، مولی 20 کی بجائے 30 روپے فی کلو تک فروخت کی جاتی رہی ہیں۔

صارفین نے حکومت سے قیمتوں کو چیک کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button