پنڈدادنخاناہم خبریں

سول ہسپتال پنڈدادنخان انتظامیہ کی غفلت، ایمرجنسی کے سامنے آوارہ کتے اور گدھے دندنانے لگے

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کے باعث ایمرجنسی کے سامنے آوارہ کتے اور گدھے دندنانے لگے ، گزشتہ رات ہسپتال جانے والے مریض کے موٹر سائیکل کے سامنے اچانک گدھا آگیا جو کہ گرنے سے بال بال بچ گیا، رات کی ڈیوٹی پر معمور چوکیدار ائیر کنڈیشنز روم میں خواب خرگوش کے مزے لینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکواٹرپنڈدادنخان میں ایم ایس و مینجمنٹ کی نااہلی کے باعث شام ہوتے ہی تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال جنگل کا منظر پیش کرنے لگتا ہے، رات کے وقت آوارہ جانوروں کا ہسپتال کے وارڈ اور ایمرجنسی کے سامنے بسیرا معمول بن چکا ہے، مریضوں کی بجائے جانوروں کا آنا محکمہ صحت کے ذمہ داروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟۔

رات کے وقت ہسپتال آنے والے مریض خوف و ہراس کا شکار ہیں گزشتہ رات ہسپتال جانے والے مریض کے موٹر سائیکل کے سامنے اچانک گدھا آگیا جو کہ گرنے سے بال بال بچ گیاجبکہ رات کے وقت ہسپتال کا چوکیدار کا گیٹ پر نہ ہونا معمول بن گیا ہے، ذرائع کے مطابق فلاحی مرکز بہبود آبادی کا ایوننگ شفٹ کا چوکیدار میڈیسن سٹور میں ائیر کنڈیشنز کے مزے لے کر سونے لگے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جانوروں کا کھلے عام گھومنا انتظامیہ و مینجمنٹ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ اہلِ علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کی طرف نظر ثانی کی جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button