چوروں نے پولیس کا خوف بھی دل سے نکال دیا، تھانہ للِہ کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری

0

پنڈدادنخان (نور چغتائی) چوروں نے پولیس کا خوف بھی دل سے نکال دیا، ایس ایچ او تھانہ للِہ کی رہائشگاہ اور تھانہ للِہ کی بلڈنگ کے سامنے سے چور موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے۔

چوہدری حاجی محمد خان کے مطابق میں فوجی فاؤنڈیشن ڈسپنسری سے دوائی لینے کی وہ اپنی موٹرسائیکل کھڑی کر کے اندر گیا، واپسی پر موٹر سائیکل غائب تھی کافی تلاش کے باوجود بھی نہ ملی۔ موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی 70 ماڈل 2016 نمبر SGK-8336 کی چوری کی رپورٹ تھانہ للِہ میں کرا دی۔

واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں عروج پر ہیں، بس سٹینڈ للِہ کے سامنے تھانہ للِہ پولیس کی بغل میں تھانہ للِہ سے چند گز کے فاصلے پر چور حاجی ساول کی دکان سے چھت پھاڑ کے لاکھ روپے کے سگریٹ اور دس ہزار نقدی لے گئے۔

دوسرے روز تھانہ کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوگئی، بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث عوام علاقہ خوف میں مبتلا ہو گئے۔ حکام بالا نوٹس لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.