سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کی ڈھوک امب میں چور رات کی تاریکی میں موبائل شاپ کا صفایا کر گئے

سوہاوہ: نواحی علاقہ میں چوری کی واردات، نامعلوم چور موبائل کی دوکان کا رات کی تاریکی میں صفایا کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈھوک ام الفیصل موبائل شاپ کا گزشتہ رات چوروں نے صفایا کردیا۔ چور دیوار توڑ کر دوکان میں داخل ہوئے اور لاکھوں کی مالیت کے موبائل اور دیگر سامان لے اڑے۔

دوکاندار کاکہنا ہے کہ آج صبح دوکان کھولی تو دوکان اندر سے خالی تھی اور دوکان کی پچھلی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی اور صبح8بجے 15 پر کال کی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

دوکاندار اور اہل علاقہ نے ڈی پی او جہلم سید حماد عابد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close