پنڈدادنخان

ملک بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں

ملک بھر کی طرح پنڈ دادنخان میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیاجس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری فیصل فرید نے خصوصی شرکت کی، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکوکار اور ڈی ایس پی محمد سلیم خٹک نے کی۔

سول سوسائٹی ، ریسکیو 1122، تحصیل بھر سے سکولوں کے طلبا اور طالبات اساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کی، ریلی چوک محمدیہ سے شروع ہوئی اورچوک شالیمار میں اختتام پذیر ہوئی۔

گورنمنٹ ہائی سکول میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکولوں کے طلبا نے کشمیر پر ہونے ظلم کے بارے میں تقاریر کیں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈ دادنخان اور کھیوڑہ اور دوسرے طالبات نے ٹیبلو پیش کر کے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی عکاسی کی طالبات نے ٹیبلو میں حقیقت کا رنگ بھر ا جس سے تقریب کے شرکا ء کے آنسوبہہ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، انڈیا کشمیر پر ظلم بند کرے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری فیصل فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ غاصبانہ ہے اور اقوام عالم کی کشمیریوں پر مظالم پر خاموشی مجرمانہ ہے، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ ڈھرکتے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام جدوجہد کشمیر کی حمایت کرتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button