پنڈدادنخاناہم خبریں

مشکل کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کا دست بازو بننے کی ضرورت ہے۔ افتخار احمد مغل

پنڈدادنخان : جنوبی ایشیا کے معروف کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے بانی چوہدری اختر(تغمہ امتیاز) کی خصوصی ہدایت پر پنڈدادنخان میں لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک و عید الفطر کے پیش نظر راشن تقسیم کی پر وقار تقریب اے سی آفس پنڈدادن خان میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں50 ضرورت مند خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر معروف سماجی و رفاعی شخصیت افتخار احمد مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا یتیم خانہ چل رہا ہے جہاں پر بچوں کو فائیو سٹار سہولیات دستیاب ہیں، ہمارا مقصد اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہے، اس یتیم خانہ میں بچوں کو گھر جیسا ماحول مہیا کیا گیا ہے جبکہ دیگر رفاعی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے لے کر کورونا وائرس جیسی وبا تک ہر سطح پر اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کورونا وائرس کے باعث کشمیر سمیت پاکستان بھر میں وینٹیلیٹرز مہیا کیے ہیں اور لاک ڈاؤن کے باعث ضرورت مند فیملیز تک ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

افتخار احمد مغل نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کا دست بازو بننے کی ضرورت ہے اور ضرورت مند افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا سب سے بڑی عبادت ہے۔ افتخار مغل نے ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی جہلم کی خصوصی کاوشوں سے تحصیل پنڈدادنخان میں راشن کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button