جہلم

جشن آزادی پر جہلم میں منچلوں نے انتظامی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیئے

جہلم: شہر و گردونواح میں جشن آزادی کے موقع پر منچلوں نے ریسنگ ، ون ویلنگ اور آتشبازی کے حوالے سے انتظامی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا ، شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر موٹر سائیکل اور کار سواروں کی ٹولیاں گشت اور کرتب دکھانے کے باعث جگہ جگہ ٹریفک شدید جام رہی۔

منچلوں نے انتظامیہ اور پولیس کی تمام پابندیوں اور اقدامات کو ہوا میں اڑا دیا سارا دن ، رات گئے تک منچلے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر گشت اور چوراہوں پر کرتب دکھاتے رہے ، اس دوران سول لائن روڈ، مشین محلہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، کریم پورہ روڈ، میجر اکرم شہید روڈ، روہتاس روڈ، سمیت دیگر سڑکوں پر ون ویلنگ اور کرتب دکھانے والے بگڑے گھروں کے رئیس زادوں نے شہریوں کی ناک میں دم کئے رکھا ، جبکہ اکثر موٹر سائیکل سوار سائلنسر نکال کر سڑکوں پر مٹر گشت کرتے رہے۔

گزشتہ روز پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کی خلاف کارروائی کرنے کی بجائے دفتروں میں بیٹھ کر ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز ہوتے رہے ، اس کے علاوہ شہر میں ہوائی فائرنگ بھی وقفے وقفے سے جاری رہی ، شہر کی سماجی رفاعی ،فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button