دینہ

رمضان کریم عالم روحانیت کا موسم بہار ہے، پیر محمد زکریا نعمانی

دینہ: رمضان کریم عالم روحانیت کا موسم بہار ہے،پہلا عشرہ رحمت ،دوسرا مغفرت،تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔
ان خیالات کا اظہار تاجدار ڈھنگروٹ، پیر طریقت ، رہبر شریعت حضرت رابع خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی سجادہ نشین دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف (دینہ ضلع جہلم)نے کرتے ہوئے کیا۔ رمضان کریم محبت،سخاوت،ایثار،اور رواداری کا درس دیتاہے،تمام شرائط کے ساتھ روزہ رکھنے والا تقویٰ کے عظیم مقام پر فائز ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود رمضان کریم ایسا سخی ہے کہ خود آکر اہل ایمان پر موسلا دھار بارش کی طرح برس جاتا ہے، باقی عبادات کچھ افعال کرنے سے ادا ہوتی ہیں، مگر روزہ معبود حقیقی کی بارگاہ میں خاموش نذرانہ ہوتا ہے،قیامت کے دن رمضان کریم اور قرآن کریم شفاعت کریں گے اور بخشش کا ذریعہ بنیں گے،اہل ایمان رمضان کریم کا استقبال خوش دلی سے کرتے ہیں، مساجد میں رونق بڑھ جاتی ہے، قرآن کریم کی تلاوت کثرت سے کی جاتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ رمضان کریم کا کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنا چاہیے کلمہ طیبہ،درود شریف،قرآن کریم کی تلاوت، اور استغفار شریف، کی کثرت کی جانی چاہیے،روزہ داروں کا روزہ افطار کرانے سے عظیم اجر و ثواب حاصل ہو تا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button