ڈپٹی کمشنر کا عوام کو عید الفطر کے موقع پر اشیاء خردونوش سستے داموں فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اور احسن قدم

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا ضلع جہلم کے عوام کو عید الفطر کے موقع پر اشیاء خردو نوش سستے داموں فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اور احسن اقدام۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان کے عوام کو عید سے قبل آٹا، چینی، سویاں اور سوجی وافر مقدار میں سستے داموں فراہم کرنے کے لئے 6 مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس کا قیام اور انکا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ رمضان بازاروں کے بعد اب جہلم کے عوام کی سہولت کے پیش نظر آٹا، چینی، سویاں اور سوجی انتہائی کم نرخوں پر عوام کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے یہ سیل پوانٹس قیام عمل میں لائے گئے ۔

اے سی جہلم فیضان احمد نے بتایا ہے کہ تحصیل جہلم میں یہ سیل پوائنٹس سلمان پارس اور کشمیر کالونی جہلم میں لگائے گئے۔ اسی طرح اے سی دینہ شہزاد محبوب کی نگرانی میں نکودار چوک دینہ میں یہ سیل پوائنٹ قائم کیا گیا۔ اے سوہاوہ ذوالفقار احمد کے مطابق تحصیل سوہاوہ ڈومیلی موڑ پر یہ سیل پوائنٹ عوام کو سستے داموں اشیاء خرد نوش فراہم کرنے کے لئے شام 6:00 بجے تک لگارہا ۔

اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز نے بتایا ہے کہ دفتر یونین کونسل دھریالہ جالپ اور مین بازار للِہ کے مقام پر دس کلو آٹے کا تھیلا 290 روپے ، چینی 55 روپے کلو، سوجی 20 روپے اور سویاں 14 روپے فی پیکٹ کے حساب سے فراہم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے دورہ کے موقع پر اشیا ء خوردو نوش کی کوالٹی، وزن چیک کیا اور وہاں موجود صارفین سے بات چیت کی۔

اس موقع پر، ایم پی اے راجہ یاور کمال، اے ڈی سی جی سید نذارت علی، اے سی دینہ شہزاد محبوب اور اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد و دیگر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.