جہلم

قیمتی معدنیات نکالنے والے سینکڑوں سے زائد کان کن عدم تحفظ کا شکار، درجنوں جان سے گئے

جہلم: ضلع جہلم کے مائننگ ایریاز میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث قیمتی معدنیات نکالنے والے سینکڑوں سے زائد کان کن عدم تحفظ کا شکار ، کوئی پرسان حال نہیں۔

ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں کوئلہ ، نمک ، چپسم ، ڈولومائیٹ وغیرہ نکالنے کے لئے درجنوں سے زائد فرمیں کام کر رہی ہیں ، لیکن کسی بھی فرم کی کان میں معقول حفاظتی انتظامات نہ ہیں ، جس کیوجہ سے متعدد انسانی جانیں ضائع ہو چکی اور لاتعداد محنت کش اپاہج ہو کر کسمپرسی کی زندگیاں جی رہے ہیں، مائن ورکروں کے مطابق محکمہ مائنز پنجاب کی لاپرواہی اور مائنز مالکان کی مجرمانہ غفلت کے باعث کان کنوں کی زندگیاں سولی پر لٹکی ہوئی ہیں۔

مزدوررہنماؤں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پنجاب مائننگ تمام مائنزاونروں کو مائنوں میں فول پروف حفاظتی انتظامات کرنے کا پابند بنائے تا کہ محنت کشوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button