جہلم

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے بعد زکوۃ، بیت المال کے چیئرمین تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا

جہلم: پنجاب حکومت نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں محرم الحرام کے بعد زکوۃ ، بیت المال کے چیئرمین تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا، جبکہ متعدد اضلاع کے بیت المال کے فنڈز بھی جاری نہ ہوسکے، جس کی وجہ سے بیت المال سے وظیفہ لینے والے افرادکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث سائلین عشر زکوۃ اور بیت المال کے دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ۔

جہلم بیت المال میں بھی درجنوں سے زائد درخواستیں التوا میں پڑی ہیں جن کے لئے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ان درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہوپارہا اسی طرح ضلعی زکوۃ دفتر میں بھی درخواستیں اور زکوۃ لینے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہو رہاہے ،جس کی وجہ سے پنجاب حکومت نے بیت المال اور زکوۃ کے ضلعی چیئرمینوں کو محرم الحرام کے بعد تبدیل کرنے کے بعد فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زکوۃ اور بیت المال کے دفتروں میں سابقہ دور حکومت کے مقرر کئے گئے چیئرمین ہیں جن سے ذمہ داریاں واپس لیکر نئے مقرر ہونے والے چیئرمینوں کو سونپ دی جائیں گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button