پنڈدادنخاناہم خبریں

جلالپور ایریگیشن منصوبے کی تکمیل سے جہلم اور خوشاب کی لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہو گی ۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 121سال پرانے منصوبے پر کام شروع ہوگا، وزیر اعظم عمران خان 26 دسمبر کوپنڈدادنخان میں جلال پور ایریگیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین اور فواد چوہدری بھی شریک ہوں گے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر لمبی مصنوعی نہر کا افتتاح کریں گے جبکہ دنیا کی بڑی مصنوعی نہر کی تکمیل چار سال میں ہوگی اور 48 ارب لاگت آئے گی،مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک قرض فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی نہر بنجر زمین کو زرخیز بنانے اور علاقے کی قسمت تبدیل کرنے کا ذریعہ بنے گی،بنجر پڑے سینکڑوں ایکٹر علاقے کے عوام کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں،ایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا اور ملکہ وکٹوریہ کی خدمت پر انگریز نے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے کے لئے 1898 میں یہ منصوبہ تحفے میں دیا تھا،پرویز مشرف نے 2007 میں منصوبے پر کام شروع کرایا،2008 میں منصوبہ رک گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نہرکا پانی درجنوں دیہات میں بنجر زمین کو ذرخیز کرنے کا سبب بنے گا،مصنوعی نہر رسول پور، بیراج سے نکلے گی، 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا،نہر کا پانی جہلم، پنڈ دادنخان اور ضلع خوشاب کو سیراب کرے گا اور موٹر وے نہر کے اوپر سے گزرے گی،نہر سے تین اضلاع میں ایک لاکھ خاندان، ساڑھے پانچ لاکھ لوگ براہ راست مستفید ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button